پی پی متحدہ کے مسلح ونگ حالات بگاڑ رہے ہیںعابد شیرعلی
بعض اداروں کے سربراہوں نے معاملات الجھادیے،حکومت ڈلیور نہیں کرسکی،شازیہ مری.
رانا ثناء اللہ پنجاب کے ڈپٹی چیف منسٹر ہیں،انعام اللہ خان نیازی کی ٹو دی پوائنٹ میں گفتگو. فوٹو: فائل
مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی ایک بھی ایسا کارنامہ نہیں جو یہ عوام کے سامنے جاکر پیش کرسکیں۔
پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے مسلح ونگز ہیں جو کراچی کے خراب حالات کے ذمے دار ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'ٹودی پوائنٹ' میں میزبان شاہ زیب خان زادہ سے گفتگو میں انھوںنے کہاکہ ایم کیوایم کبھی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف احتجاج کے لیے نہیں نکلی، مسلم لیگ ن نے کبھی کسی کالعدم تنظیم کی حمایت نہیں کی۔
پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہاکہ ہم کسی ادارے کے خلاف نہیں لیکن بعض اداروں کے سربراہوں کی وجہ سے معاملات الجھے ہیں، سسٹم تو جمہوریت ہی ہے یہ طے بھی کرلیا گیا ہے لیکن حکومت ڈلیور نہیںکرسکی، کوئٹہ اور کراچی کسی سازش کا شکار ہوسکتے ہیں۔ دہشتگردوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ان کو پھانسی ملنی چاہیے۔ تحریک انصاف کے رہنما انعام اللہ خان نیازی نے کہاکہ کراچی کا سیاسی حل ہے اورسیاسی جماعتوں کو پتہ ہے مگر کوئی بھی اس سیاسی حل کی طرف نہیں سوچتا، آج پیپلزپارٹی کراچی اورکوئٹہ کے حالات کی خرابی میں برابر کی ذمے دار ہے، رانا ثنا ء اللہ پنجاب کے ڈپٹی چیف منسٹر ہیں ان کو مراعات حاصل ہیں مسلم لیگ ن ان کے سامنے بے بس ہے۔