قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلیے بھرپورساتھ دے صدرممنون
آج پاکستان ماضی کے مقابلے میں بہتر تصویر پیش کر رہا ہے، کانووکیشن سے خطاب
آج پاکستان ماضی کے مقابلے میں بہتر تصویر پیش کر رہا ہے، کانووکیشن سے خطاب فوٹو: فائل
PESHAWAR:
صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں امن و امان اور معاشی اعتبار سے بہترتصویر پیش کر رہا ہے.
نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی عوام کے آہنی عزم، حکومت پاکستان اور ریاست کے تمام اداروںکی مشترکہ کوششوں سے حالات میں تیز رفتاری سے بہتری آئی۔ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ پوری قوم حکومت اور قومی اداروںکا دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلیے بھر پور ساتھ دے، صدر نے اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت نے حکمت عملی کے تحت توانائی کے بحران پر مجموعی طور پر قابو پا لیا اور مستقبل کی ضرورت کو پورا کرنے کیلیے بجلی کی پیداوارکے نئے منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہے، صدر نے زور دیا کہ صنعتی شعبے کو ہم عصر دنیا کے برابر لانے کیلیے تحقیق پر مبنی نئے تکنیکی طریقوں کو اختیارکیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے وطن عزیز میں معاشی ترقی کی رفتار تیز ہو گی، صدر نے ممتاز پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کوگولڈ میڈل بھی دیے، اس سے قبل نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر تنویر حسین نے اپنے خطاب میں جامعہ کے مستقبل کے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں درس و تدریس کے بارے میں آگاہ کیا ۔