نوبال پر وکٹیں گنوانے میں محمد عباس بھی وہاب ریاض کے نقش قدم پر چل پڑے

پیسر نے چوتھی گیند پر سنداکن(8) کو ایل بی ڈبلیو کرنے کے بعد اگلی ہی بال پر نوان پرادیپ فرنینڈو(0) کو بھی چلتا کردیا

پیسر نے چوتھی گیند پر سنداکن(8) کو ایل بی ڈبلیو کرنے کے بعد اگلی ہی بال پر نوان پرادیپ فرنینڈو(0) کو بھی چلتا کردیا۔ فوٹو : فائل

نوبال پر وکٹیں گنوانے میں محمد عباس بھی وہاب ریاض کے نقش قدم پر چل پڑے۔


ابوظبی ٹیسٹ کے دوسرے روز محمد عباس نے سورنگا لکمل (7) کو بولڈ کرکے اننگز میں پہلی وکٹ حاصل کی۔ اگلے اوور میں پیسر نے دنیش چندیمل کی بیلز بھی اڑا دیں لیکن امپائر نے نوبال کا اشارہ کردیا، البتہ اس کا زیادہ نقصان نہیں ہوا، پیسر نے چوتھی گیند پر سنداکن(8) کو ایل بی ڈبلیو کرنے کے بعد اگلی ہی بال پر نوان پرادیپ فرنینڈو(0) کو بھی چلتا کردیا، نوبال کا فائدہ دنیش چندیمل کو ہوا جو 155پر ناقابل پویلین واپس گئے۔
Load Next Story