دنیش چندیمل سری لنکن مرد بحران کا روپ دھارنے لگے
سری لنکن کپتان نے نمبر 4پر بیٹنگ کرتے ہوئے 6سنچریاں اپنے نام کے آگے درج کرائی ہیں
چندیمل چوتھی پوزیشن پر بہترین اوسط کے لحاظ سے دوسرے بہترین سری لنکن بیٹسمین ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
BEIJING:
دنیش چندیمل سری لنکن مرد بحران کا روپ دھارنے لگے، وہ مزاحمتی اننگز کھیلنے والوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
دنیش چندیمل مزاحمتی اننگزکھیلنے کے حوالے سے خاص پہچان بناتے جا رہے ہیں، رواں سال کے آغاز میں بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میں 24 پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد وہ کریز پر آئے تو 70 تک مزید 2 بیٹسمین ساتھ چھوڑ گئے، انھوں نے ٹیل اینڈرز کی معاونت سے ٹوٹل 338 تک پہنچایا، پھر آسٹریلیا کیخلاف ٹیم کا اسکور 5وکٹ پر 25تھا تو 132رنز بنا دیے۔
اس سے قبل بھارت کیخلاف بھی انھوں نے بحرانی صورتحال میں 162کی اننگز کھیلی تھی، سری لنکن کپتان نے نمبر 4پر بیٹنگ کرتے ہوئے 6سنچریاں اپنے نام کے آگے درج کرائی ہیں،گزشتہ 5سال میں 11تھری فیگر اننگز کے ساتھ یونس خان اس سرفہرست میں ٹاپ پر ہیں۔
اس عرصے میں نمبر 4 پر کوہلی 10 اور جوئے روٹ 7 سنچریاں بنا چکے، چندیمل چوتھی پوزیشن پر بہترین اوسط کے لحاظ سے دوسرے بہترین سری لنکن بیٹسمین ہیں،انھوں نے 45.76کی ایوریج سے رنز بنائے جبکہ مہیلا جے وردنے 46.16کے ساتھ سرفہرست ہیں،سابق کپتان نے اس پوزیشن پر 21 سنچریاں بنائیں، اروندا ڈی سلوا41.94، تھلان سماراویرا 41.56 اور ہشان تلکارتنے41.06 کی اوسط سے رنز بنا چکے ہیں۔