سندھ میں نصاب کی تبدیلی کیلیے قائم کمیٹی کام مکمل نہ کرسکی

موجودہ دورحکومت میں کتب کی چھپائی کا آخری ٹینڈر بھی جاری، نصاب کی تبدیلی کا منصوبہ عمل درآمد کے بغیرہی ختم.

ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین کاعہدہ خالی، سندھ کے اسکولوں میں تدریس اس بار بھی پرانے نصاب کے مطابق ہی ہوگی۔ فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ تعلیم کی عدم دلچسپی کے سبب سندھ میں نصاب کی تبدیلی کے لیے قائم کمیٹی اپنا کام مکمل نہیں کرسکی ہے اورمحکمہ تعلیم نے موجودہ دورحکومت میں درسی کتب کی چھپائی کاآخری ٹینڈرجاری کردیا۔

ٹینڈرکااجرا سندھ میں نصاب کی تبدیلی کے بغیرہی کیاگیاہے جس کے سبب چند روز میں اپنی مدت پوری کرنے والی موجودہ دور حکومت میں سندھ میں نصاب کی تبدیلی کامنصوبہ عملدرآمد کے بغیرہی ختم ہوگیا، سندھ کے اسکولوں میں تدریس اس بار بھی پرانے نصاب کے مطابق ہی ہوگی اورعرصہ درازسے سندھ کے اسکولوں میں رائج نصاب اس بار بھی طلبا کے حصے میں آئے گا، یاد رہے کہ سندھ میں گزشتہ دورحکومت میں متعارف کرائی گئی نئی اسکیم آف اسٹڈیزکے تحت نویں اوردسویں جماعت کی کتابوں کو ''بک ون اوربک ٹو''میں تقسیم کردیا گیا تھا جبکہ کتابوں کے اسباق میں معمولی ردوبدل بھی ہوئی تھی۔




تاہم نصاب میں کوئی بڑی تبدیلی موجودہ یاسابق دورحکومت میںنہیں کی جاسکی، مزید براں سندھ کے سرکاری اسکولوں میں درسی کتب کی مفت تقسیم کے لیے درسی کتب کی چھپائی کاٹینڈر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے نئے چیئرمین کی تقرری کے بغیرہی جاری ہواہے، تقریباًدوماہ سے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین کاعہدہ بھی خالی ہے جس پرکسی افسرکی تقرری نہیں کی جاسکی،''ایکسپریس''کوصوبائی محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایاکہ ٹیکسٹ بک بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار درسی کتب کی چھپائی کے لیے پبلشرزکودومخصوص پیپرملزسے کاغذ خریدنے کا بھی پابند کیا گیاہے۔

دونوں پیپرزملزلاہورکی ہیں اورتمام رجسٹرڈ پبلشرز سے کہاگیاہے کہ متعلقہ پیپرزملزکے علاوہ کسی دوسری پیپر مل یابازارسے کاغذ کی خریداری نہیں کی جاسکتی جس سے ٹینڈرکی متعلقہ شق مشکوک ہوگئی ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ یامحکمہ تعلیم کی جانب سے پبلشرز کو کسی مخصوص پیپرملزسے کاغذ خریدنے کاپابند کیے جانے کے بجائے صرف کاغذ کے معیارکاپابند کیاجاتاتھا، قابل ذکرامریہ ہے کہ متعلقہ پیپرزملزکے پاس فی الحال مطلوبہ تعدادمیں کاغذ بھی موجود نہیں جس سے پبلشرزکوبھی شدیددشواری پیش آرہی ہے، ادھرسندھ بھرمیں نیاتعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوناہے تاہم درسی کتب کی چھپائی تاحال شروع نہیں ہوسکی۔
Load Next Story