پاپوش نگرشیر مال ہائوس میں آتشزدگی2افراد جھلس گئے
امدادی کارروائیوں میں فائر بریگیڈ اورایئر فورس نے حصہ لیا،جانی نقصان نہیں ہوا
ابراہیم حیدری :کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھارہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
کورنگی کریک میں فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں مشینری خاکستر ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
امدادی کارروائیوں میں فائر بریگیڈ اور ایئر فورس نے بھی حصہ لیا، پاپوش نگر میں بھی شیر مال ہائوس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں2افراد جھلس گئے،تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری میں کریک کلب کے قریب واقع فیکٹری میں گزشتہ روز آگ لگ گئی ، آگ کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل چھاگئے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنھوں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لیبر کالونی ابراہیم حیدری میں کیمیکل بنانے کی فیکٹری میں آگ لگی، اتوار کو چھٹی کی وجہ سے فیکٹری خالی تھی جس کی بدولت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، آگ کی شدت کے باعث ایک بائوزر بھی منگوایا گیا جبکہ پاک فضائیہ نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، مجموعی طور پر 5گاڑیوں نے آگ بجھانے کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
آگ پر4گھنٹے میں قابو پالیا گیا، آتشزدگی کے باعث فیکٹری کا پروڈکشن ڈپارٹمنٹ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا جبکہ مشینری خاکستر ہوگئی ، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کا اندازہ نہ ہوسکا، مذکورہ فیکٹری آئل ریفائنری کے قریب ہے جس کی وجہ سے آگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، علاوہ ازیں پاپوش نگر میں چاندنی چوک کے قریب شیرمال ہائوس میں آگ لگ گئی جس سے دو افراد ہوٹل کا مالک عرفان اور ایک کاریگر عارف جھلس گئے ، فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کے نتیجے میں ہوٹل جل گیا تاہم آگ پر قابو پالیا گیا تھا ، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔