پرکشش خواتین کو ہمیشہ خراب رول دیے جاتے ہیں بپاشا باسو

ودیا بالن کی طرح بہت کم عورتیں ایسی ہوتی ہیں جنھیں یادگار کردار ملے ہوں، بپاشا باسو

فلم انڈسٹری میں 12سال سے تنہا ہونے کے باوجود اپنے وجود کو برقرار رکھا ہ، بپاشا باسو ۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ خوبصورت اور پرکشش خواتین کو ہمیشہ خراب رول دیے جاتے ہیں اور خاص طور پر بالی وڈ میں ریس 2میں آخری بار دیکھی جانے والی بنگالی ساحرہ نے کہا کہ ودیا بالن کی طرح بہت کم عورتیں ایسی ہوتی ہیں جنھیں یادگار کردار ملے ہوں اور دلکش خواتین کے لیے بہت کم کہانی اور کردار لکھے جاتے ہیں۔


انھوں نے کہا کہ اگرآپ ہیرو ہیں تو اپ کے لیے آسانیاں ہی آسانیاں ہیں مگر ایک عورت کو یہاں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے انھوں نے بتایا کہ جب وہ شوبز میں داخل ہوئیں تو انھیں بونگ شیل کے نام سے یاد کیا جاتا تھا کہ منفی ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے تھے جنھیں انھوں نے مثبت انداز میں لایا انھوں نے کہا کہ وہ 12سال سے تنہا ہیں اور انھیں فخر ہے اور وہ فلمی دنیا میں اپنا وجود برقرار رکھیں گی ۔
Load Next Story