پارٹی رہنمائوں اور املاک پر حملے شرمناک ہیں اے این پی

صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس،پائندہ خان یوسف زئی کی شہادت کی مذمت

پائندہ خان کی نمازجنازہ پٹھان کالونی میں اداکی جارہی ہیں، امیر نواب، بشیر جان اوردیگر شریک ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس مردان ہائوس میں منعقد ہوا،اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صور تحال ،شہر میں امن و امان کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میںپارٹی کے رہنمائوں کے گھروں اور کاروباری املاک پر حملوں اور رہنمائوں کی ٹارگٹ کلنگ کوشرم ناک قراردیا گیا اور گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے جنرل سیکریٹری پائندہ خان یوسف زئی کی شہادت کی مذمت کی گئی،اجلاس میں پائندہ خان یوسف زئی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی،اجلاس میں پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012 کی واپسی کا خیر مقدم کیا گیا اور اس فیصلے کو عوامی نیشنل پارٹی کے موقف کی جیت قرار دیا گیا۔




اجلاس میں تھنک ٹینک کے ممبران نے کمیٹی کو پارٹی کارکنان کے تحفظات سے آگاہ کیا،دریں اثناکے مطابق پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے جنرل سیکریٹری شہید پائندہ خان یوسف زئی کی نماز جنازہ فوجی گرائونڈ میٹروول سائٹ بلاک 5 میں ادا کردی گئی ،نماز جنازہ میں صوبائی جنرل سیکریٹری بشیر جان،میر نواب خان ،ضلعی صدر حسین پراچہ،جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ضیا الدین سمیت کارکنان و اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Load Next Story