گلوبل وارمنگ میں تشویشناک اضافہ
زمینی اور سمندری حدت میں اضافہ گرین ہاؤس گیسوں کے ضرورت سے زیادہ اخراج کا نتیجہ ہے
زمینی اور سمندری حدت میں اضافہ گرین ہاؤس گیسوں کے ضرورت سے زیادہ اخراج کا نتیجہ ہے . فائل: فوٹو
ایک طرف دنیا کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں سمندروں کے گلیشیئر اور پہاڑوں کے آئس برگ پگھل رہے ہیں جس سے سمندر کی سطح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور کئی ساحلی بستیوں کے زیر آب آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، بعض جزیروں کے سرے سے غرقاب ہو جانے کا خطرہ ہے۔
اس خطرناک صورت حال سے نمٹنے کے لیے تقریباً دو ہفتے قبل فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں عالمی طاقتوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیادہ حرارت پیدا کرنے والی فیکٹریوں اور کارخانوں پر کسی حد تک قدغن عاید کر دی جائے تاکہ انسانی اور حیوانی حیات کے بقا کو جو خطرات پیدا ہو رہے ہیں ان سے نجات حاصل کر لی جائے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ گلوبل وارمنگ کے اضافہ میں جو ملک سب سے زیادہ ملوث ہے یعنی امریکا اس کے صدر نے پیرس معاہدہ سے نکلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے 2016ء میں گلوبل وارمنگ کے حوالے سے ایک ریکارڈ قائم ہو گیا تھا اس سے قبل درجہ حرارت میں اس قدر اضافہ کبھی بھی ریکارڈ نہ کیا گیا تھا۔
زمینی اور سمندری حدت میں اضافہ گرین ہاؤس گیسوں کے ضرورت سے زیادہ اخراج کا نتیجہ ہے جس میں کمی کرنے کے دعوے تو بہت بلند بانگ کیے جاتے ہیں مگر ان دعوئوں کو عملی جامہ پہنانے کے اقدامات کی بات مختلف مصلحتوں کا شکار ہو جاتی ہے کیونکہ گرین ہائوس گیسوں کا اخراج امریکا اور یورپ کے ترقی یافتہ ممالک کی صنعتی ترقی کا شاخسانہ ہے وہ گرین ہائوس گیسز میں کمی کرنے پر اس لیے تیار نہیں کیونکہ اس طرح انھیں اپنی تیز رفتار ترقی کے پہیے کی رفتار کو روکنا ہو گا گویا انھیں اپنی ترقی کی رفتار کو کم کرنا پڑے گا جو کہ ان کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔