گورو کی پھانسی عدالتی سے زیادہ سیاسی فیصلہ ہےغنی بھٹ

میر واعظ ، علی گیلانی، اور اشرف صحرائی کی مسلسل نظر بندی باعث تشویش ہے.

عدالتی قتل کشمیروں کے اجتماعی ضمیر کے قتل کے مترادف ہے، یاسین ملک کا بیان. فوٹو : فائل

لاہور:
مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء پروفیسر عبدالغنی بھٹ نے محمد افضل گورو کی پھانسی کو عدالتی فیصلے سے زیادہ سیاسی فیصلہ قراردیا۔

انہوںنے کہاکہ بھارت کو گورو کی پھانسی کے خلاف مقبوضہ علاقے میں اتنے شدید ردعمل کی توقع نہیں تھی۔ ایک انٹرویو میں انھوںنے محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کے جسد خاکی تہاڑ جیل سے کشمیر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔




ادھرقابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق ، بزرگ کشمیری حریت رہنما سیّد علی گیلانی، آغا سیّد حسن الموسوی اور محمد اشرف صحرائی کو گھروں میں مسلسل نظر بند رکھا ہوا ہے۔ دریں اثنا جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے محمد افضل گورو کے عدالتی قتل کوکشمیریوں کے اجتماعی ضمیر کا قتل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں نے ایک با ر پھرکشمیر یوں کے ساتھ اپنی دشمنی ثابت کردی ہے۔
Load Next Story