رنگانا ہیراتھ نے پاکستان کیخلاف وکٹوں کی سنچری بنالی
400وکٹیں لینے والے دنیا کے 14ویں اورمعمر ترین بولرکا اعزاز بھی حاصل ہو گیا
زیادہ بار 10شکارکرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پروارن کو جوائن کرلیا۔ فوٹو : اے ایف پی
رنگانا ہیراتھ 400 وکٹیں لینے والے دنیا کے 14ویں بولر بن گئے، انھوں نے یہ سنگ میل عبور کرنے والے معمر ترین بولرکا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔
ابوظبی ٹیسٹ میں سری لنکن بولر رنگانا ہیراتھ 400 وکٹیں مکمل کرنے میں کامیاب رہے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے 14ویں بولر بن گئے،کم میچز میں یہ سنگ میل عبور کرنے والوں کی فہرست میں انھوں نے تیسرے نمبر پر جگہ بنالی،مرلی دھرن 72 اور رچرڈ ہیڈلی 80میچز میں 400وکٹیں اپنے نام کے آگے درج کرانے میں کامیاب ہوئے تھے، ہیراتھ کا یہ 84 واں میچ تھا، انھوں نے یہ سنگ میل عبور کرنے والے معمر ترین بولر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا،اس وقت وہ زندگی کی 38 بہاریں دیکھ چکے، رچرڈ ہیڈلی نے یہ ہدف 38سال کی عمر میں عبور کیا تھا، ہیراتھ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے پہلے لیفٹ آر اسپنر ہیں،انھوں نے پاکستان کیخلاف وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کرلی۔
اس سے قبل کپیل دیو 99 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست تھے، ہیراتھ کیریئر میں زیادہ بار 10شکارکرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے،انھوں نے 10بار یہ کارنامہ سرانجام دیا،مرلی دھرن 22 اور شین وارن 10مرتبہ حریف ٹیموں کی 10یا زائد وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ رنگانا ہیراتھ نے 11بار چوتھی اننگز میں 5یا زائد شکار کیے،انھوں نے 400میں سے 100وکٹیں چوتھی باری میں حاصل کی ہیں، ہیراتھ میچ کی دونوں اننگز میں 5 وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، مرلی دھرن نے 11بار ایسی کارکردگی دہرائی تھی۔