امریکا اور برطانیہ کا شام کے کیمیائی ہتھیاروں پرقبضے کامنصوبہ
پاکستان،شمالی کوریا،ایران کے جوہری،کیمیائی،حیاتیاتی ہتھیاروں کیلیے غورشروع۔
رائل ایئرفورس رجمنٹ کے خصوصی یونٹ کوہنگامی تیاری کاحکم دے دیاگیا. فوٹو: رائٹرز
امریکا اور برطانیہ نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر قبضے کا منصوبہ بنا لیا ہے جبکہ پاکستان، شمالی کوریا اور ایران کے جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کے پیش نظر امریکی اور برطانوی فوجی کمانڈرز نے منصوبے پر غور شروع کردیا ہے۔
ایک ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق رائل ایئر فورس رجمنٹ کے خصوصی یونٹ کو شام کے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ بنانے یا تباہ کرنے کیلیے ہنگامی تیاری کا حکم دیدیا گیا ہے۔ امریکی اسٹریٹجک ورکنگ گروپ نے بھی مشرق وسطیٰ اور خطے کے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔
اخبار کے مطابق منصوبہ بنایا گیا ہے کہ اس سے پہلے کہ شام یکسر مفلوج اور تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے اور صدربشارالاسد کی وفادار فوج کے کنٹرول سے دہشتگرد مہلک ہتھیار چھین لیں، شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر قبضہ کرلیا جائے یا انھیں تباہ کردیا جائے۔