اسرائیلی جیل میں قیدی کی ہلاکت 3ہزارقیدیوں کی بھوک ہڑتال
احتجاجی مظاہرین پر اعصاب شکن گیس کے گولے برسائے گئے، 100فلسطینی زخمی۔
موت کی اصل وجہ سامنے آنی چاہیے، فلسطینی وزیر اعظم، پوسٹ مارٹم کا حکم دیدیا گیا. فوٹو: رائٹرز
مغربی کنارے پر واقع اسرائیلی جیل میں قیدی کی ہلاکت کے بعد 3ہزار قیدیوں نے بھوک ہڑتال کردی اور قیدی کے آبائی علاقے میں پولیس اور مشتعل مظاہرین میں جھڑپوں میں 100سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
نومبر 2012میں پتھراؤ کرکے ایک اسرائیلی کو زخمی کرنے کے الزام میںجنوب مغربی کنارے پر واقع ہیبرون شہر کے قریب سائر قصبے سے عرفات جارادت کو پیر کوگرفتارکرکے ماگیڈو جیل منتقل کیا گیا تھاجو ہفتے کو اچانک ہلاک ہوگیا۔قیدی کی ہلاکت کی اطلاع پر متوفی کے آبائی علاقے اور ہیبرون شہر میں احتجاج شروع ہوگیا، مشتعل مظاہرین اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں آنسو گیس اور اعصاب شکن گیس کے گولے برسائے گئے۔
جیل حکام نے کہا ہے کہ قیدی کو دل کا دورہ پڑا تھا ۔ حکام نے قیدی کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا ہے جس پر فلسطین کے وزیر جیل خانہ جات عیسیٰ قراقعا نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے وقت ایک فلسطینی ڈاکٹر اور متوفی کے اہل خانہ کی موجودگی ضروری ہے ۔ ہنگاموں کے خبر کو اسرائیلی اخبارات نے شہ سرخیوں کے ساتھ شائع کیا ہے، اخبارات نے لکھا ہے کہ جیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔فلسطینی وزیر اعظم سلام فیاد نے قیدی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ قیدی کی موت کی اصل وجہ سامنے آنی چاہیے۔ اسرائیل میں انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم بی ٹی سلم نے قیدی سے تفتیش کے دوران اختیار کیے گئے طریقوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔