سندھ نے اپنی گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی کا مطالبہ کردیا

 ایس ایس جی سی میں اونرشپ، ٹرانسمیشن لائن سے صوبائی حکومت کوشیئر دیا جائے، مرادعلی شاہ

 گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی بنانے کی اجازت وفاقی حکومت دیگی،چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ۔ فوٹو:فائل

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ سندھ کو اپنی گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی قائم کرنے کی اجازت دی جائے۔


گزشتہ روز وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ نے بتایا کہ ان کی مخلصانہ اور مسلسل کاوشوں کے بعد وفاقی حکومت نے اسپیشل اکنامک زون خیرپور کیلیے 3.5 ایم ایم سی ایف گیس کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایس ایس جی سی کی ٹرانسمیشن لائن سے صوبائی حکومت کے لیے شیئر کا مطالبہ بھی کیا۔

چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ صوبوں کی اپنی کمپنیاں قائم کرنا ممکن ہے لیکن اس کیلیے وفاق سے اجازت لینا لازمی ہے۔
Load Next Story