موت کے منہ سے واپس لوٹنے والے سام ہارپر دوبارہ کرکٹ کھیلنے لگے

اب زندگی کی جانب لوٹ آیا ہوں اور دوبارہ کرکٹ کھیلنا شروع کردی ہے، سام ہارپر

اب زندگی کی جانب لوٹ آیا ہوں اور دوبارہ کرکٹ کھیلنا شروع کردی ہے، سام ہارپر۔ فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا

موت کے منہ سے واپس لوٹنے والے آسٹریلوی وکٹ کیپر سام ہارپر دوبارہ سے کرکٹ کھیلنے لگے۔


رواں برس فروری میں ایڈیلیڈ اوول پر شیفلڈ شیلڈ میچ کے دوران ساؤتھ آسٹریلین بیٹسمین جیک لی مین نے وکٹوریہ کے اسپنر جان ہالینڈ کی گیند پر لیگ سائیڈ میں شاٹ کھیلنا چاہا،ان کا تیزی سے گھومتا ہوا بیٹ عقب میں موجود وکٹ کیپر سام ہارپر کے سر پر لگا تھا، ہیملٹ کے باوجود انھیں شدید چوٹ پہنچی، وہ کئی دن اسپتال میں داخل رہے۔

سام ہارپر نے بتایا کہ کہ درد کی وجہ سے میں سو نہیں سکتا تھا، مجھ سے بات نہیں کی جاتی تھی اور چل بھی نہیں سکتا تھا، مگر اب زندگی کی جانب لوٹ آیا ہوں اور دوبارہ کرکٹ کھیلنا شروع کردی ہے۔ وہ ون ڈے ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔
Load Next Story