سر پر چوٹ کھانے والے کھلاڑی کے متبادل کا خواب حقیقت بننے لگا
آسٹریلوی شیفلڈ شیلڈ میں آزمائش،2برس میں انٹرنیشنل سطح پر نفاذ کی امیدیں
اس بات کی پوری امید ہے کہ 2 سالہ آزمائش کے بعد اسے انٹرنیشنل سطح پر بھی نافذ کردیا جائے گا، پیٹر روئچ۔ فوٹو: فائل
سر پر چوٹ کھانے والے پلیئر کے متبادل کا خواب حقیقت بننے لگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کسی بھی فرسٹ کلاس میچ کے دوران سر پر چوٹ کھانے والے پلیئر کی جگہ متبادل کو کھلانے کے 2سالہ ٹرائلز کی اجازت دے چکی ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے اسے ایک اہم قدم قرار دے دیا۔ فل ہیوز کی ہلاکت کے بعد کرٹین ریویو کی جانب سے سر پر چوٹ کھانے والے پلیئر کے متبادل کی سفارش ہوئی تھی۔
گزشتہ فرسٹ کلاس سیزن میں بھی ایسا ہوا تھا جب سام ہارپر کو میچ کے دوران سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے وکٹوریہ کو سائوتھ آسٹریلیا کیخلاف شیفلڈ شیلڈ میچ 10پلیئرز کے ساتھ کھیلنا پڑا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ایک برس قبل ہی آئی سی سی سے تقاضا کیا تھا کہ اسے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سر پر چوٹ کھانے والے پلیئر کی جگہ متبادل کو کھلانے کی اجازت دی جائے،مگرکونسل نے انکار کے ساتھ خبردار بھی کیا تھا کہ اگر پلیئنگ کنڈیشنز میں کوئی ردوبدل کیا گیا تو شیفلڈ شیلڈ ایونٹ سے فرسٹ کلاس کا اسٹیٹس واپس لے لیا جائے گا۔ البتہ اب نئے قوانین کا نفاذ ہونے ساتھ بورڈز کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں 2 سالہ آزمائشی مدت کے دوران متبادل کومیدان میں اتارنے کی اجازت دے دی گئی،آسٹریلوی شیفلڈ شیلڈ میں ابتدائی آزمائش ہوگی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے کرکٹ آپریشنز ہیڈ پیٹر روئچ کو اس بات کی پوری امید ہے کہ 2 سالہ آزمائش کے بعد اسے انٹرنیشنل سطح پر بھی نافذ کردیا جائے گا، انھوں نے یہ بھی کہاکہ ہمیں ڈومیسٹک سطح پر متبادل کی آزمائش سے جو بھی فیڈ بیک ملے ہم اسے آئی سی سی سے بالکل بھی نہیں چھپائیں گے، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ قانون کھیل اور پلیئرز دونوں کے لیے ہی بہترین ہے۔