توانائی کے شعبے کیلیے امریکی امدادکاخیرمقدم
توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے پاکستان کے انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں
پاک امریکاتعلقات بہترہونگے،توانائی بحران کم کرنے میںمددملے گی،صدراسلام آبادچیمبر فائل فوٹو
اسلا م آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے امریکی کانگریس کی طرف سے توانائی کے شعبے کیلیے 28کروڑ ڈالر کی امدادکے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے پاکستان میںتوانائی کے بحران کو کم کرنے میںمدد ملے گی۔
ہفتہ کوایک بیان میںچیمبرکے صدر یاسرسخی بٹ نے امریکی فیصلے کومثبت اقدام قراردیا اورکہاکہ فنڈزجاری ہونے سے بجلی کی پیدواربڑھنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی تقسیم میںبھی بہتری آئیگی اورتوقع ہے کہ 2013تک 900میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈمیں شامل ہو جائیگی۔ انھوںنے کہاکہ فنڈزجاری ہونے سے پاکستان امریکاکے تعلقات کو بھی فروغ ملے گا، توانائی بحران کی وجہ سے پاکستان میں معاشی ترقی کاعمل منجمد ہے۔
انھوں نے امریکی سرمایہ کاروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے پاکستان کے انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ اس وقت پاکستان کوتوانائی کی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے کہاکہ توانائی کی قلت کی وجہ سے برآمدی آرڈرز پورے کرنامشکل ہوگئے ہیںلیکن بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلیے امدادکواستعما ل میں لاتے ہوئے توانائی کے ذرائع بڑھائے جائیں
جس سے گھریلو اور صنعتی ضروریات بھی پوری ہو سکیں گی۔ انھوں نے حکومت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ وہ بیرونی سرمایہ کاروں کیلیے مراعات اور سہولتوں کا اعلان کرے تاکہ سرمایہ کار پاکستان میںسرمایہ کاری کرکے توانائی جیسی ضروریات کوپوراکرسکیں۔