پیمرا کا اجلاس جیو نیوز کو 10 لاکھ جرمانے کی منظوری

اتھارٹی نے ماہانہ کیبل فیس میں ایک روپے اضافے کی تجویزبھی منظورکرلی

اجلاس میں میسرز انڈی پنڈنٹ نیوز پیپر کارپوریشن کوایف ایم ریڈیوکے لائسنسزکے اجرا کا معاملہ بھی پیش کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI:
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کو افواجِ پاکستان پر 'ادارہ جاتی کرپشن' کا تبصرہ کرنے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کی منظوری دی گئی ہے۔

پیمرا کا 134واں اجلاس پیمرا ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین پیمراابصار عالم کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکو افواجِ پاکستان پر 'ادارہ جاتی کرپشن 'کاتبصرہ کرنے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کی منظوری دی گئی۔ مذکورہ ٹی وی چینل کے پروگرام 'آپس کی بات' میں بالترتیب 9، 17، 24اور 25 جنوری 2017 کو مذکورہ گفتگوکی گئی تھی اور عوام کی بڑی تعداد نے ریگولیٹرسے مذکورہ پروگرام کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیاتھا۔


بعدازاں پیمراشکایات کونسلز کراچی اور لاہور نے ضابطہ کی کارروائی کے بعدٹی وی چینل پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سفارش کی تھی جس کی گزشتہ روز باقاعدہ منظوری دی گئی۔اجلاس میں میسرز انڈی پنڈنٹ نیوز پیپر کارپوریشن کوایف ایم ریڈیوکے لائسنسزکے اجرا کا معاملہ بھی پیش کیا گیا جس کی اتھارٹی نے مذکورہ کمپنی کے ٹیکس ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد منظوری دی۔

اتھارٹی نے نجی ٹی وی چینل 'اسٹارلائٹ' پر 13جون 2017 کو بیہودہ گانا نشرہونے پرپیمراذاتی شنوائی کمیٹی کی طرف سے چینل کی نشریات 7 روزکے لیے معطل کرنے کی سفارش کی بھی منظوری دی۔ اتھارٹی نے ماہانہ کیبل ٹی وی فیس میں ایک روپے اضافہ کی تجویزکی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں رکن سندھ سرفراز خان جتوئی،رکن خیبرپختونخوا شاہین حبیب اللہ،رکن پنجاب نرگس ناصر،وفاقی سیکریٹری داخلہ ارشد مرزا،وفاقی سیکریٹری اطلاعات احمد نواز خان سکھیرا، چیئرمین فیڈرل بورڈآف ریونیو طارق محمود پاشااورچیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے شرکت کی۔
Load Next Story