ایکسپورٹرزکاحکومت سے گیس درآمدکرنے کامطالبہ
گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے برآمدات بھی متاثر ہوتی ہیں، صنعتکاروں
گیس کی عدم دستیابی سے صنعتیں متاثر اور پیداوارکم ہورہی ہے، پی ٹی ای اے
پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(پی ٹی ای اے) اور پاکستان ہوزری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے) نے حکومت سے طلب اوررسد میں توازن برقراررکھنے کے لیے گیس درآمدکرنے کے لیے فوری اقدامات کامطالبہ کیاہے۔ دونوں تنظیموں کے عہدیداروں نے بتایاکہ گیس کی عدم دستیابی کے باعث صنعتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور ان کی پیداوارمیں بھی کمی ہوئی ہے
جس کی وجہ سے صنعتوں میں کام کرنے والے مزدور طبقے کو پریشانی کاسامنا ہے۔ صنعتکاروں نے کہاکہ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے برآمدات بھی متاثر ہوتی ہیں۔پی ٹی ای اے کے چیئرمین رانا عارف نے کہاکہ حکومت گیس کی مسلسل فراہمی کو اولیت دے تاکہ معیشت کوبحران سے نکالا جاسکے۔
انھوںنے کہاکہ گیس کے نئے ذخائرکی دریافت کاکام تیز کرنے کی ضرورت ہے اوراس کے ساتھ ساتھ گیس درآمد کرنے کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنے چاہئیں۔ برآمدکنندگان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے۔