محدود اوورزکی کرکٹ کومزید محدودکرنے کی تیاری
ٹی10ایونٹ21 سے 24 دسمبر تک شارجہ میں ہوگا،میچز90منٹ تک جاری رہیں گے
انضمام برانڈ مینٹور، شاہد آفریدی، وریندر سہواگ اور کمار سنگاکارا ایمبیسڈرز مقرر فوٹو: فائل
BANGKOK:
محدود اوورز کی کرکٹ کو مزید محدود کرنے کی تیاری کر لی گئی، 10اوورز کے میچ میں ایک اننگز45منٹ میں ختم ہوگی، تفریحی سرگرمیاں میچ کے ساتھ جاری رہیں گی، کرتب بازی، موسیقی، پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کی پرفارمنس کا تڑکا لگایا جائیگا۔
مختصر ترین فارمیٹ کا پہلا ایونٹ 21 سے 24 دسمبر تک شارجہ میں ہوگا،انضمام الحق برانڈ مینٹور، شاہد آفریدی، وریندر سہواگ اور کمار سنگاکارا ایمبیسڈرز ہیں۔تفصیلات کے مطابق یواے ای میں ٹی 10 لیگ کرانے کی تیاریاں جاری ہیں،ہر میچ 90 منٹ میں مکمل ہوجائے گا،10اوورز کی ایک اننگز 45منٹ میں مکمل،میچ 90منٹ میں ختم ہوگا،21 سے 24 دسمبر تک شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول ایونٹ میں 6فرنچائز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،ان میں پنجابی لیجنڈز، پختونز، بنگلہ ٹائیگرز،کولمبو لائنز، مراٹھا عریبیئنز اور کیرالہ کنگز شامل ہیں۔
سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق، بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن اور انگلینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان ایون مورگن کو لیگ کا آئیکون کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔ سابق کپتان انضمام الحق برانڈ مینٹور اور بھائی انتظار الحق کے ساتھ پنجاب لیجنڈز فرنچائز کے شریک مالک بھی ہیں، پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی، سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ اور سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا برانڈ ایمبیسڈرز ہیں۔ ٹی 10لیگ کی فرنچائزز کرکٹرز کا انتخاب دبئی میں 25 اکتوبر کو ہونے والی ڈرافٹنگ کے ذریعے کریںگی، پول میں 120 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے اپنے تمام رکن ملکوں کوکھلاڑی ایونٹ میں شرکت کیلیے بھجوانے کی اجازت دیدی ہے۔
امارات کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ ایسٹ کا کہنا ہے کہ خطے میں کرکٹ کے فروغ کیلیے اٹھائے جانے والے ہر قدم کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے،شارجہ کا میدان اس ایونٹ کیلیے موزوں ترین میزبان ثابت ہوگا، اسٹیڈیم میں داخل ہونے والے نہ صرف نئے فارمیٹ میں فیورٹ اسٹارز کی کرکٹ کا لطف اٹھائینگے بلکہ تفریح کیلیے مزید سرگرمیاں بھی میچز کی رونق بڑھائیں گی، شاندار افتتاحی تقریب میں موسیقی کا تڑکا بھی لگایا جائیگا، پاکستانی اور بھارتی ٹی وی و فلم اسٹارز پرفارم کرینگے، میچز سے قبل،ہر اوورکے بعد اور کھیل ختم ہونے پر بھی فنکاروں کی پرفارمنس شائقین کا جوش و خروش بڑھائے گی،اننگز کے درمیانی وقفے میں کرتب بازی،بینڈز، پریڈز اور موسیقی جیسی سرگرمیاں ہونگی۔