افغان مہاجرین کی واپسی پروفاق صوبوں سے جواب طلب
افغانستان میں امن قائم ہو چکا، مہاجرین بوجھ ہیں، واپس بھیجا جائے،درخواست گزار
افغانستان میں امن قائم ہو چکا، مہاجرین بوجھ ہیں، واپس بھیجا جائے،درخواست گزار ۔ فوٹو: فائل
پشاور ہائی کورٹ نے افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق دائر درخواست پر وفاقی اورچاروں صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا۔
سینئر یڈووکیٹ خورشید خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے موقع پرعدالت کو بتایا کہ افغان مہاجرین 30سال سے پاکستان کے کونے کونے میں آباد ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پر بھاری اثر پڑرہا ہے،مہنگائی اور جرائم میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔