بھارت میں ایک شخص پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار
ثمر خان اکثر پاکستان جاتا تھا اور اس نے بھارت کے دفاعی نظام کے کچھ دستاویزات بھی پاکستان کو فراہم کیں، رپورٹ
ثمر خان موبائل فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے تمام خفیہ معلومات پاکستان کو فراہم کرتا تھا۔ بھارتی پولیس
بھارت میں ایک شخص کو پاکستان کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی سینئر پولیس افسر ڈی ایس ڈنکار نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ اس شخص نے جمعہ کو راجھستان میں ہوئی بھارتی ایئر فورس کی مشقوں کی خبریں پاکستان کو فراہم کیں، پولیس افسر نے کہا کہ اس شخص کا نام ثمر خان ہے اور وہ پاکستانی کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو بھارت کی دفاعی تنصیبات اور ملٹری سرگرمیوں کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کرنے میں ملوث ہے۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ثمر خان موبائل فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے تمام خفیہ معلومات پاکستان کو فراہم کرتا تھا، ایک بھارتی نیوزچینل کی رپورٹ کے مطابق ثمر خان کو اتوار کی صبح پوکھران میں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ثمر خان اکثر پاکستان جاتا تھا اور اس نے بھارت کے دفاعی نظام کی کچھ دستاویزات بھی پاکستان کو فراہم کیں۔