بھونیشور کمار نے اپنی دوست نوپر ناگر سے منگنی کرلی

ہماری فیملیز پہلے سے ہی ایک دوسرے کو جانتی ہیں، یہ بھونیشور کی اپنی پسند ہیں، والد کرن پال سنگھ

ہماری فیملیز پہلے سے ہی ایک دوسرے کو جانتی ہیں، یہ بھونیشور کی اپنی پسند ہیں، والد کرن پال سنگھ۔ فوٹو: نیٹ

بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے اپنی دوست نوپر ناگر سے منگنی کرلی، دسمبر میں شادی کا امکان ہے۔


بھونیشور کمار نے بدھ کو گریٹر نوئیڈا میں تقریب کے دوران نوپر ناگر کو انگوٹھی پہنائی، اس موقع پر دونوں جانب کے اہلخانہ اور چند قریبی دوست موجود تھے۔ ایک روز قبل ہی بھونیشور کمار نے نوپر ناگر کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان کا تعارف اپنی 'نصف بہتر' کے طور پر کرایا تھا۔

فاسٹ بولر کے والد کرن پال سنگھ کا کہنا تھا کہ ہماری فیملیز پہلے سے ہی ایک دوسرے کو جانتی ہیں، یہ بھونیشور کی اپنی پسند ہیں، انھوں نے ہمیں آگاہ کیا، لڑکی تعلیم یافتہ ہے، اس لیے ہمیں بھی یہ رشتہ پسند ہے، شادی کی تقریب دھوم دھام سے ہوگی جس میں تمام بھارتی کرکٹرز کو بلائیں گے۔

Load Next Story