گلوکاری کے مستقبل سے مایوس نہیں ہوں شاہدہ منی

شوبز کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، اداکارہ کی خصوصی گفتگو

شوبز کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، اداکارہ کی خصوصی گفتگو۔ فوٹو : فائل

اداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ جب دل سے گلوکاری کی جائے توآواز میں بہتری اور نام روشن کرنے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہتی ' میں اپنے اور گلوکاری کے مستقبل سے مایوس نہیں ہوں آنے والے دنوں میں بہتری دیکھ رہی ہوں۔

لاہورمیں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہدہ منی نے کہا کہ میں مایوسی کو گناہ سمجھتی ہوں اور لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ مایوس ہونے کے بجائے اپنی اصلاح کریں اور آگے کی طرف دیکھیں۔




انھوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبز کے جو حالات ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں لیکن اس کے باوجود میں سمجھتی ہوں کہ آنے والے حالات بہتری کے حالات ہیں اور فنکاروں کی مشکلات میں بھی کمی ہوگی۔

 
Load Next Story