دیویا پرمیش وران سیف کی نئی فلم میں جلوہ گرہونگی

بالی وڈ ماڈل اور اداکارہ ارمان جین کے مدمقابل پردہ اسکرین پر نظر آئیں گی۔

بالی وڈ ماڈل اور اداکارہ ارمان جین کے مدمقابل پردہ اسکرین پر نظر آئیں گی۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ ماڈل دیویا پرمیش وران سیف علی خان کی آیندہ فلم میں ارمان جین کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔

ذرایع کے مطابق ماڈل دیویا جو متعدد اشتہارات میں کام کر چکی ہیں نے ایک تیلگو فلم میں بھی کام کیا ہے۔ سیف علی خان کی اگلی پروڈکشن فلم میں ارمان جین کے مدمقابل پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔




ارمان جین جو ماضی میں تین سال کرن جوہر کے ساتھ بطور اسسٹنٹ بھی کام کر چکے ہیں وہ فلم ''ایک تو اور ایک میں'' میں بھی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اداکارہ کرینہ کپور کے کزن ہیں اور اداکار رشی کپور اور رندھیر کپور کی بہن ریما جین کے بیٹے ہیں۔ فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا فلم پر جلد ہی کام شروع کیا جائے گا۔

 
Load Next Story