غیر معیاری ڈراموں نے اسٹیج کی رونقوں کو ختم کردیا سلومی

حالات نے بھی نقصان پہنچایا، تھیٹر کا معیار بہتر بنانے کی کوششیں کرنیوالے قابل ستائش ہیں۔

حالات نے بھی نقصان پہنچایا، تھیٹر کا معیار بہتر بنانے کی کوششیں کرنیوالے قابل ستائش ہیں۔ فوٹو: سمرا عامر

کراچی اسٹیج ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی سینئر اداکارہ سلومی نے کہا کہ عمر شریف،سید فرقان حیدر اور دیگر افراد کی کوششوں سے کراچی میں تھیٹر نے بے پناہ شہرت حاصل کی اور پوری دنیا میں اسے پسند کیا گیا۔

تھیٹر کی بدولت بہت سے فنکاروں کامیابیاں ملیں لیکن آج کراچی میں وہ تھیٹر جسے عوامی تھیٹر کہا جاتا تھا ختم ہوگیا اور اس پر کسی نے توجہ بھی نہیں دی اور اس بارے میں کوئی لائحہ عمل تیار کیا بلکہ خاموشی اختیار کرلی، کراچی میں امن امان کی صورت حال نے بھی تھیٹر کو نقصان پہنچایا ہے، تھیٹر کے بہت سے فنکار اس صورتحال سے پریشان ہیں لیکن حکومت کی جانب سے بھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔




گزشتہ چند سالوں سے ناپا نے تھیٹر کے فورغ کے لیے جو کام شروع کیا ہے وہ بے حد حوصلہ افزاء تھا جس کی وجہ سے لوگ تھیٹر کی طرف واپس آئے ہیں چند لوگوں نے بھی اس کوشش میں تھیٹر کی بہتری کے لیے کام کیا، انور مقصود کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انھوں نے ان حالات میں کراچی میں اچھے اور معیاری تھیٹر کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
Load Next Story