ریونیو ملازمین کا لینڈ مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ٹھنڈی سڑک پردھرنا دیا،جامشورو میں انسداد تجاوزات تھانہ قائم کیا جائے،سردار شاہ
اس سے قبل بھی لینڈ مافیا کی جانب سے اس زمین پرقبضہ کیا گیا اورریونیو ملازمین نے مسلسل جدوجہد کرکے اس سے قبضہ ختم کرایا تھا۔ فوٹو: فائل
آل ریونیو سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے تحت ریونیو سٹی جامشورو کی زمین پر لینڈ مافیا کے قبضے کے خلاف بورڈآف ریونیو کے دفتر سے احتجاجی نکالی اور شہباز بلڈنگ کے مین گیٹ کے سامنے ٹھنڈی سڑک پردھرنا دیکر سڑک کو بلاک کردیا۔
جس کے باعث وہاں گاڑیوں کی آمدورفت بند ہوگئی۔ مظاہرین سے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سید سردار علی شاہ، امجد علی لاشاری، تنویر احمد ملاح، فہیم احمد تنیو، امجد علی لاشاری ودیگر نے الزام عاید کیا کہ معشوق علی جتوئی لینڈ مافیا کا سرغنہ ہے جس کے آدمیوں نے ریونیوسٹی جامشورو کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔
جبکہ اس سے قبل بھی لینڈ مافیا کی جانب سے اس زمین پرقبضہ کیا گیا اورریونیو ملازمین نے مسلسل جدوجہد کرکے اس سے قبضہ ختم کرایا تھا۔ انھوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ جامشورو میں بھی اینٹی انکروچمنٹ کا تھانہ قائم کیا جائے اور روینیوسٹی سے قبضہ ختم کرایا جائے بصورت دیگر ایسوسی ایشن تمام ریونیو دفاتر کی تالابندی کرنے پر مجبور ہوگی۔