پاکستانی پیسرزکیلیے خصوصی جوتے تیار کرائے جائیں گے
احسان عادل، راحت علی اور محمد عرفان کے پیروں کا آج سائنٹیفک ٹیسٹ لیا جائے گا۔
جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز میں کے دوران کئی قومی کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار ہوئے، فوٹو: فائل
نوجوان پاکستانی فاسٹ بولرز کو مستقبل میں انجریز سے بچانے کیلیے خصوصی جوتے تیار کرانے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
اس سلسلے میں احسان عادل، راحت علی اور محمد عرفان کے پیروں کا آج سائنٹیفک ٹیسٹ لیا جائے گا، دوسری جانب چیئرمین بورڈ ذکا اشرف نے جنوبی افریقہ فون کر کے ٹیسٹ میں بدترین شکستوں کی وجوہات جانیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا،اس دوران کئی کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار ہوئے، نوجوان پلیئرز بھی انجریز سے محفوظ نہ رہے،19سالہ احسان عادل ڈیبیو پر13اوورز بھی مکمل نہ کر سکے اور پٹھے کھنچنے کے سبب فیلڈ سے باہر چلے گئے، اس سے قبل جنید خان بھی ان فٹ ہو گئے تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پہلے مرحلے میں پیسرز کے لیے خصوصی جوتے تیار کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کی مدد سے انجری کے چانسز کم ہو جائیں گے۔
ذرائع نے نمائندہ ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ احسان، راحت اورمحمد عرفان منگل کے روز ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم کے ساتھ سنچورین میں اپنے پائوں کا خصوصی سائنٹیفک ٹیسٹ کرائیں گے، اسی کی بنیاد پر ان کے لیے جوتے تیار کیے جائیں گے، اس میں کشن بھی رکھا جائے گا، ان جوتوں سے کھلاڑی مستقبل میں انجریز سے محفوظ رہ سکیں گے، اول الذکر دونوں پیسرز وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہمراہ اسی شب وطن واپس روانہ ہو جائیں گے،بورڈ مستقبل میں غیر ملکی ٹرینر کا تقرر بھی کرنے کا خواہاں ہے۔
دریں اثنا چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے گذشتہ روز سنچورین فون کر کے ناقص کارکردگی کی وجوہات جانیں، ذرائع کے مطابق انھوں نے ٹی ٹوئنٹی قائد محمد حفیظ اور ون ڈے کپتان مصباح الحق پر زور دیا کہ مختصر طرز میں عمدہ کھیل پیش کرنے کیلیے جان لڑادیں، اسی سے ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کا ازالہ ہوسکے گا۔