نواز شریف احتساب عدالت میں پیش نہ ہوں تو نام ای سی ایل میں ڈالا جائے بابر اعوان

نواز شریف پاکستان کی عدالتی تاریخ کے پہلے ملزم ہیں جونیب میں ریفرنسز کے باوجود بیرون ملک چلے گئے، رہنما تحریک انصاف

نواز شریف پاکستان کی عدالتی تاریخ کے پہلے ملزم ہیں جونیب میں ریفرنسز کے باوجود بیرون ملک چلے گئے، رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

لاہور:
تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف اگر احتساب عدالت پیش نہ ہوں تو نہ صرف ان کا نام بلکہ پورے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔


سپریم کورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ایسا لگتا ہے کہ پاکستان شریف خاندان کی چراگاہ ہے، ان کا اصل گھر تولندن مے فیئر فلیٹ ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ نواز شریف اگراحتساب عدالت پیش نہ ہوں تو نہ صرف ان کا نام بلکہ پورے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا اگر نواز شریف یونہی بیرون ملک آتے جاتے رہے تو یہ قانون کے ساتھ مذاق ہوگا۔نواز شریف نے عدالت میں لکھ کر دیا کہ وہ ہر پیشی پرحاضر ہوںگے۔بابراعوان نے کہا سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی عدالتی تاریخ کے پہلے ملزم ہیں جونیب میں ریفرنسز کے باوجود بیرون ملک چلے گئے۔
Load Next Story