انتخابات کیلیے اہل امیدواروں کی جانچ کی جائےسول سوسائٹی
بدعنوان، جعلی ڈگری اور دہری شہریت کے حامل امیدواروں کو الیکشن لڑنے سے روکا جائے
سول سوسائٹی،این جی اوز اور سیاسی جماعتوں کا الیکشن کمیشن کے دفتر پر احتجاجی مظاہرہ. فوٹو: فائل
شہریوں کے مختلف طقبات، این جی اوز اور سیاسی کارکنوں پر مشتمل افراد نے پیرکو سٹیزینز فار فیئر الیکشن کے تحت صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ہیلپ لائن ٹرسٹ ، نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے ارکان بھی موجود تھے، شہریوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اسمبلیوں میں موجود تمام جعلی ڈگریاں رکھنے والوں کو نااہل قرار دیا جائے اور دہری شہریت کے حامل لوگوں کو آئندہ الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا جائے۔
اسکے علاوہ جن بدعنوان لوگوں نے قرضے معاف کرائے ہیں ان کو نااہل قرار دیا جائے اورٹیکس نادہندگان کو الیکشن میں حصہ لینے کی ممانعت ہو، جو افراد یوٹیلٹی بل ادا نہیں کرتے انھیں بھی آئندہ الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا جائے،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن موجودہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی جن کی تعداد 1174ہے ان کے معاملات کی چھان بین کرے۔
اس موقع پر این جی اوز کے وفد نے صوبائی الیکشن کمشنر محبوب احمد سے بھی ملاقات کی اور ان کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا، صوبائی الیکشن کمشنر نے انھیں یقین دلایا کہ الیکشن کمیشن اپنے سخت معیار کے مطابق الیکشن منعقد کرائے گا، اور اس میں تمام شہریوں کی تجاویز اور مشاورت شامل ہے اور کسی بھی امیدوار کے خلاف کوئی بھی شہری یا جماعت شکایت الیکشن کمیشن کو کرسکتا ہے۔