کامران فیصل کیس رپورٹ متعلقہ اداروں کوبھجوادی گئی

ملک اسحٰق کو14سال جیل میں رکھا،اب بھی نظربندہے،رحمن ملک ماہرجھوٹے ہیں

36فارنسک لیبارٹریزقائم کردیں،چالان14دن میں پیش ہورہے ہیں،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فوٹو: فائل

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اشتراوصاف نے کہا ہے کہ فوجداری مقدمات کی تیاری میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے اور موثر چالان کی تیاری کیلیے پنجاب میں 36فارنسک لیبارٹریز قائم کر دی ہیں۔

پراسیکیوشن اور پولیس کے مابین اطلاعات کے عمل کو موثر بنایا گیا ہے، کامران فیصل کیس میں پنجاب حکومت نے تحقیقات مکمل کر کے متعلقہ اداروں کو بھجوا دی ہے، پولیس کی جانب سے چالان 14دن کے اندر عدالتوں میں پیش ہونا شروع ہو گئے ہیں تاہم ججز کی تعداد میں کمی کی وجہ سے زیرالتوا مقدمات بڑھ رہے ہیں۔




وہ یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر آر پی او عامرذوالفقار، سی پی او ڈاکٹررضوان، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مرزاسلیم بیگ ودیگر بھی موجود تھے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ پولیس آفیسرز کی تربیت کے ساتھ ججز کو بھی فارنسک کی جدید تکنیک سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ رحمٰن ملک جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، حکومت پنجاب نے ملک اسحٰق کو 14سال تک جیل میں رکھا، کالعدم تنظیموں کے متعلقہ افراد کے خلاف بڑا کریک ڈائون پنجاب حکومت نے ہی کیا ہے اور اب بھی ملک اسحٰق نظر بند ہے۔ انھوں نے کہا کہ کامران فیصل کیس میں پنجاب حکومت نے تحقیقات مکمل کر کے متعلقہ اداروں کو بھجوا دی ہے تاہم اس کا نتیجہ کیا ہو گا، کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
Load Next Story