پنجابکالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈائون جاری113گرفتار

پہلی اوردوسری کمانڈکے افرادشامل ہیں،کارروای جاری رہیگی،آئی جی

پہلی اوردوسری کمانڈکے افرادشامل ہیں،کارروای جاری رہیگی،آئی جی فوٹو: فائل

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کا کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن پیر کو بھی جاری رہا، اس دوران113افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس کے مطابق پیر کی شام تک لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، سرگودھا، بھکر، رحیم یارخان سمیت صوبہ بھر سے ایک کالعدم تنظیم کے 113 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ جس میں کالعدم تنظیم کی پہلی اور دوسری کمانڈ کے افراد بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کریک ڈائون کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا۔




جب تک ان کالعدم تنظیموں کے تمام افراد کو حراست میں نہیں لے لیا جاتا۔

دریں اثنا شیخوپورہ کے گائوں کوٹ پنڈی داس اور ڈیرہ حافظاں سے عبدالغفار سمیت 2افراد کو حراست میں لے کر ایک ماہ کیلیے نظر بند کردیا گیا۔ سیالکوٹ سے کالعدم تنظیم کے ضلعی صدرقاری شفیق ڈوگر کو حراست میں لیا گیا۔ بھکر میں حافظ ایوب اور علامہ خبیب نے گرفتاری دی جبکہ پولیس نے مزاحمت پر اہلسنت والجماعت کے صوبائی سرپرست مولانا عبدالحمید خالد سمیت 150سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
Load Next Story