اوپو نے پاکستان کی 4G اسمارٹ فون مارکیٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی Test link

پاکستان میں سب سے زیادہ خریدے جانے والے اینڈروئیڈ فونز میں اوپو کا F3 بھی شامل ہے

پاکستان میں سب سے زیادہ خریدے جانے والے اینڈروئیڈ فونز میں اوپو کا F3 بھی شامل ہے

صف اول کے اسمارٹ فون برانڈ ''اوپو'' (OPPO) نے پاکستان میں سال 2017 کی پہلی ششماہی کے دوران سب سے زیادہ فروخت کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ تحقیقی ادارے جی ایف کے (GFK) کی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ کے مطابق ہمیشہ سے جدت کے لئے کوشاں اسمارٹ فون برانڈ اوپو اب پاکستان کی 4G اسمارٹ فون مارکیٹ میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس بات کا اعلان لاہور کے مقامی ہوٹل میں میڈیا کے سامنے کیا گیا۔

صف اول کی مارکیٹ ریسرچ ایجنسی جی ایف کے (GFK) کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق جولائی 2017 میں اوپو A57 اور اوپو A37 اسمارٹ فون پاکستانی 4G اسمارٹ فون مارکیٹ میں اینڈروئیڈ سے چلنے والے پانچ مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں موجود رہے۔ اس سے اوپو R11 اور اوپو A57 کی عالمی کامیابی نظر آتی ہے۔ خود مختار تحقیقی ادارے کاؤنٹر پوائنٹ ٹیکنالوجی مارکیٹ ریسرچ کے مطابق ''اوپو'' جولائی 2017 کے دوران دنیا میں سب سے مقبول اینڈروئیڈ فونز کی فہرست میں دو پوزیشنیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

پاکستان میں سب سے زیادہ خریدے جانے والے اینڈروئیڈ فونز میں اوپو کا F3 بھی شامل ہے کیونکہ یہ پہلا اسمارٹ فون تھا جس نے پاکستانی صارفین کے لئے ڈیوئل سیلفی کیمرا متعارف کرایا اور ملک بھر میں سیلفی رجحان پیدا کیا۔

''اوپو'' پاکستان میں سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والا اسمارٹ فون برانڈ ہے جس میں اس کے بنیادی اسمارٹ فون ماڈلز اوپو F3، اوپو A37 اور اوپو A57 شامل ہیں۔ اوپو کے تیزی سے فروغ پانے کی وجہ اس کا ڈیزائن، مینوفیکچرنگ استعداد کار اور دیگر بہت سارے فیچرز ہیں۔ اس کے علاوہ اوپو سیلز کے مختلف انداز، صارفین تک رسائی بڑھا کر برتری حاصل کرنے کی حکمت عملی اور مارکیٹنگ کے ترغیبی طریقوں کے ساتھ حریفوں پر سبقت حاصل کرتے ہیں۔


16 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے اور طاقتور ترین خصوصیات کا حامل اوپو A57 نوجوانوں میں تیز رفتاری سے سیلفی لینے کے باعث انتہائی مقبول ہے جبکہ اوپو A37 اسمارٹ فون اپنی 16 ہزار 899 روپے قیمت کے عوض جدید ترین سہولیات پیش کرتا ہے۔

تحقیقی ادارے جی ایف کے کی تازہ ترین تحقیق کے ساتھ ایک اور خودمختار تحقیقی ادارے آئی ڈی سی (IDC) کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال 2016 میں عالمی سطح پر اوپو چوتھی پوزیشن پر برا جمان تھا۔ سال 2016 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 153 فیصد کی نمایاں ترقی کے ساتھ اوپو پہلی بار اسمارٹ فونز فروخت کرنے والے صف اول کے پانچ اداروں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

آئی ڈی سی کی تحقیق کے مطابق سال 2016 کی پہلی سہ ماہی میں اوپو نے 18.5 ملین یونٹس فروخت کے لئے پیش کئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں ان کی تعداد 7.3 ملین یونٹس تھی۔ صف اول کے پانچ اسمارٹ فون برانڈ کی فہرست میں اوپو کی کارکردگی گزشتہ سال کے مقابلے میں سب سے بہتر تھی۔

آج ''اوپو'' دنیا بھر میں 20 کروڑ سے زائد افراد بشمول نوجوانوں کو شاندار کیمرا فون فوٹوگرافی کے استعمال کی سہولت فراہم کررہا ہے۔
Load Next Story