ڈسپلے پینلز کے خام مال وآلات پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی
خام مال، اسپیکر، اسکروسیٹ، اڈاپٹر، پاورسپلائی ودیگر آلات 5 فیصد ڈیوٹی پر منگوائے جاسکیں گے۔
ایل سی ڈی، ایل ای ڈی وپلازمہ پینل، ایسیسریزو دیگر آلات سستے ہونے کا امکان۔ فوٹو: فائل
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پلازمہ ڈسپلے پینل (پی ڈی پی)، لیکویڈ کرسٹل ڈسپلے پینل (ایل سی ڈی) اورلائٹ ایمیٹنگ ڈیوڈ پینل(ایل ای ڈی) میں استعمال ہونے والے آلات و خام مال کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی کی شرح کم کرکے 5 فیصد کردی ہے۔
گزشتہ روزجاری ایس آر او کے تحت 5 جون 2006 کو جاری ایس آر ا 565(I)/2006 میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ ترمیمی ایس آر او کے تحت ایف بی آر نے پلازمہ ڈسپلے پینل (پی ڈی پی)، لیکویڈ کرسٹل ڈسپلے پینل(ایل سی ڈی) اورلائٹ ایمیٹنگ ڈیوڈ پینل (ایل ای ڈی) کیلیے استعمال ہونیوالے اسپیکر، اسکرو سیٹ، اڈاپٹر، پاور سپلائی، کنٹرول یونٹ، کمپیکٹ پینلز، پرنٹ شدہ سرکٹ بورڈ، کنیکٹنگ کیبلز، ایسیسریز سمیت دیگر آلات و خام مال 5 فیصد کسٹمز ڈیوٹی پر درآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
قبل ازیں مختلف ممالک سے فکس ڈیوٹی پر بیگیج رولز کے تحت مختلف سائز لے پلازمہ ٹی وی درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی، ان اقدامات سے ملک میں پلازمہ ڈسپلے پینل، لیکوئیڈ کرسٹل ڈسپلے پینل(ایل سی ڈی) اورلائٹ ایمیٹنگ ڈیوڈ پینل(ایل ای ڈی) اور انکے آلات وایسیسریز کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔