سانگھڑ پولیس کی کارروائیاں 7 روپوش ملزمان گرفتار

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 32گاڑیوں کے چالان، 2تھانے داروں کا تبادلہ

ٹنڈوآدم پولیس نے 2 ملزمان امید علی اور غلام رسول کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 10لیٹر کچی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ فوٹو: فائل

ایس ایس پی سانگھڑ محمد علی بلوچ نے ایس ایچ او شہداد پور علی شیر خاصخیلی کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ شمس الدین کھوکھر کو تعینات کیا ہے جبکہ ایس ایچ او کھپرو رسول بخش تھہیم کی جگہ پر سب انسپکٹر محبوب شاہ کو تعینات کیا ہے۔

دریں اثنا پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص انور بروہی کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک پستول اور 5گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے، ضلع کے مختلف تھانوںکی پولیس نے کارروائیوں کے دوران 7روپوش افراد گرفتار کیے جو کہ سنگین جرائم میں کافی عرصہ سے سانگھڑ پولیس کو مطلوب تھے۔




ٹنڈوآدم پولیس نے 2 ملزمان امید علی اور غلام رسول کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 10لیٹر کچی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ، علاوہ ازیں غیرقانونی گاڑیوں کے خلاف چلائی گئی مہم میں 7موٹرسائیکلوں کے چالان کیے گئے ، ٹریفک پولیس سانگھڑ نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 25رکشائوں کے خلاف قانونی ایکشن لیا ۔
Load Next Story