جامعہ کراچی 16 طلبا کیلیے ایم فل و پی ایچ ڈی اسناد کی منظوری

تعلیمی وتحقیقی معیار میں جامعہ کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہے، ڈاکٹر قیصر.

تعلیمی وتحقیقی معیار میں جامعہ کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہے، ڈاکٹر قیصر۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق نے16طلبا کوایم فل اورپی ایچ ڈی کی اسناد تفویض کیے جانے کی منظوری دیدی ہے۔

رجسٹرارجامعہ کراچی کے مطابق بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے اجلاس میں 8 طلبا کو پی ایچ ڈی اور8 کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض کرنے کی منظوری دی گئی، پی ایچ ڈی کرنیوالے طلبا میں محمد مجتبیٰ علی (بی ڈی ایس) شعبہ(فارماکولوجی)، طاہر حمید اللہ خان (اپلائیڈ کرمنالوجی)، لبنیٰ عابدی(کیمسٹری ایچ ای جے) ، نجم الرحمن (فارماکوگنوسی)، نزہت سلطانہ (فارماکولوجی) ، طاہرہ محسن علی (فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)، عابدہ انور (بائیوٹیکنالوجی) اور فرخ منصور (کیمسٹری)، جبکہ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں حضرت یوسف(اپلائیڈ اکنامکس )،مریم منور (کیمسٹری ایچ ای جے)، محمد اعتمادالدولہ خان (فارماکولوجی) ،سیدہ تمکین فاطمہ (مالیکیولر میڈیسن)،نگینہ گل (پبلک ایڈمنسٹریشن)،آصف علی(اپلائیڈ اکنامکس)،سعدیہ عارف(فارماسیوٹیکل کیمسٹری)اور فیصل سلطان قادری (اپلائیڈاکنامکس ) شامل ہیں۔




بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد قیصرنے کہاکہ تعلیمی، تدریسی وتحقیقی معیار میں جامعہ کراچی کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہے اور اس کے فارغ التحصیل طلبا دنیا میں اعلیٰ منصب پر کام کررہے ہیں۔
Load Next Story