مہوش کا قاتل شوہر گرفتار نہ ہوسکاعدالت نے مفرور قرار دیدیا

ملزم کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپے مارے تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی،پولیس.

ملزم کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپے مارے تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی،پولیس۔ فوٹو: فائل

بفرزون کے بی آر سوسائٹی میں ڈیڑھ ماہ قبل ذبح کرکے قتل کی جانے والی خاتون کے ملزم شوہر کو پولیس گرفتار نہ کر سکی، پولیس کی جانب سے مقدمے کا چالان پیش کیے جانے پر عدالت نے ملزم کو مفرور قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بفرزون کے بی آر سوسائٹی میں واقع ایک کرائے کے مکان میں16جنوری کو تیز دھار آلے سے ذبح کی جانے والی26 سالہ مہوش کے قتل میں ملوث ملزم اس کے سابق شوہر فہیم کو پولیس گرفتار نہ کر سکی،تیموریہ تھانے کے انویسٹی گیشن انچارج غلام رسول راجپر نے بتایا کہ ملزم فہیم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں اسکے بھائیوں کے گھر چھاپہ مارا تو ملزم کے بھائی محمد اسماعیل نے بتایا کہ فہیم ان کا منہ بولا بھائی تھا اور اس سے ان کا رابطہ نہیں۔




ملزم کی عدم گرفتاری پر مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کر دیاگیا،عدالت نے ملزم فہیم کو مفرور قرار دیا ہے، مقتولہ کی والدہ فوزیہ ربانی نے بتایا تھا کہ مہوش نے2 سال قبل طلاق لی تھی، واقعے والے روز مہوش اپنی3 کمسن بیٹیوںکے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی،مذکورہ مکان اس نے2سال قبل کرائے پر لیا تھا مہوش کا چھوٹا بھائی جبران بھی اس کے ساتھ ہی رہتا تھا، مہوش بوتیک کا کاروبار کرتی تھی۔
Load Next Story