حکومت مفاد عامہ کے بل سرد خانے کی نذر کردیتی ہے
مرضی کا قانون فوراًبنالیا جاتا ہے ،امید ہے جلد قانون سازی ہوگی،سندھ ہائیکورٹ.
مرضی کا قانون فوراًبنالیا جاتا ہے ،امید ہے جلد قانون سازی ہوگی،سندھ ہائیکورٹ۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی سے متعلق درخواست پر اپنی آبزرویشن میں کہا ہے کہ حکومت مرضی کا قانون فوری بنا لیتی ہے اور مفاد عامہ کے بل سرد خانے کی نذرکردیے جاتے ہیں۔
عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہا ہے کہ امید ہے اس حوالے سے جلد قانون سازی کرلی جائے گی، منگل کو سماعت کے موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل میران محمد شاہ نے عدالت کو بتایا کہ فاضل عدالت کے حکم پر سیکریٹری قانون نے فریقین کا اجلاس منعقد کیا ہے اور قانون سازی کیلیے پیش رفت ہورہی ہے، اس حوالے سے ایک نئی سمری بھیج دی گئی ہے، قانون سازی کیلیے مزید مہلت دی جائے، یونائیٹڈ ہیومن رائٹس کمیشن کے رانا فیض الحسن کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں حکومت سندھ کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، صوبہ خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں میں تحفظ صارفین کے حوالے سے قانون موجود ہے۔
اس قانون کے تحت یوٹیلیٹی بلز کی خامیوں باالخصوص زائد بلز کے اجرا، ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری اشیا کی فروخت کو روکنے کیلیے اقدامات کیے جاتے ہیں، سندھ میں اب تک صارفین کے حقوق سے قانون سازی نہیں ہوسکی، علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں نو گو ایریاز کے خلاف دائر کردہ مہاجر قومی موومنٹ کی درخواست پرایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے، چیف جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے منگل کوسماعت کے موقع پر درخواست گزارکی عدم موجودگی پر بھی ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے قراردیا کہ آئندہ سماعت پر درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہواتو درخواست مسترد کردی جائے گی۔