صحافی خوشنود علی شیخ سی او ڈی قبرستان میں سپرد خاک
نماز جنازہ میں صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت،مرحوم کا سوئم آج ہوگا.
سینئر صحافی خوشنود علی شیخ کی نماز جنازہ جامع مسجد امام انبیاگلستان جوہرمیں ادا کی جارہی ہے۔ فوٹو: اے پی پی
سینئر صحافی اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کراچی کے چیف رپورٹر خوشنود علی شیخ کو سی او ڈی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
مرحوم کا سوئم(آج ) جامع مسجد امام الانبیا گلستان جوہر میں ہوگا،نماز جنازہ میں اے پی پی کے ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلوچستان راشد علی خان، صدر کے یو جے جی ایم جمالی، سندھ انفارمیشن کے افسران سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی، خوشنود علی شیخ کی نماز جنازہ بعد نماز عصرگلستان جوہر میں واقع مسجد امام الانبیاء میں ادا کی گئی ، بعدازاں مرحوم کو سی او ڈی قبرستان گلستان جوہر میں سپرد خاک کردیا گیا۔
اس موقع پر پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل سندھ سید سکندر علی شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر عاشق حسین سمیت محکمے کے افسران ، شعبہ صحافت سے وابستہ سیکڑوںافراد ،سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، دوست احباب، رشتے داروں اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحوم خوشنود علی شیخ کا سوئم (آج) بروز بدھ بعد نماز عصر تا مغرب جامع مسجد امام الانبیاگلستان جوہر میں ہوگا جبکہ خواتین کے لیے مسجد کے قریب واقع رہائش گاہ پر انتظام کیا گیا ہے ۔