اورنگی ٹائون کے مسائل کوحل کیا جائیگاسیف الدین خالد

صفائی وسیوریج کی صورتحال کی بہتری ترجیحات میں شامل ہیں، ارشد وہرہ.

ایم پی اے سیف الدین خالد رحیم شاہ کالونی کے پہاڑ کو کاٹ کر بنائی جانیوالی سڑک کا معائنہ کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نے کہا ہے کہ اورنگی ٹائون کی تمام یونین کونسلوں میں عوامی مسائل کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے ایڈمنسٹریٹر اورنگی ٹائون قمر شیخ کے ہمراہ رحیم شاہ کالونی میں واقع پہاڑ کو کاٹ کر ایرانی کیمپ سے ملانے کیلیے بنائی جانے والی سڑک کے تعمیراتی کام کامعائنہ کرتے ہوئے کیا، رکن صوبائی اسمبلی ارشدوہرہ نے کہا ہے کہ حق پرست نمائندے عوام میں سے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی کاوشیں سر انجام دیتے ہیں۔




ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمشیدٹائون میں سوسائٹی و ملحقہ علاقوں کے دورے کے دوران عوام سے انکے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی اور پانی و سیوریج کی صورتحال کو بہتری کی جانب گامزن کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، سڑکوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر تو کردی جاتی ہے مگر پانی و سیوریج کے مسائل کی موجودگی میں ان سڑکوں کی تعمیر بے سود ہوتی ہے، ان کے ہمراہ ٹاون آفیسر انفرا اسٹرکچرشاہد اشرف و علاقہ عمائدین بھی موجود تھے۔
Load Next Story