شیخ الجامعہ کراچی نے بوائز ہاسٹل کی خستہ حالی کانوٹس لے لیا

60 غیرملکی طالب علم رہائش پذیر ہیں جوکسمپرسی میں زندگی گزاررہے ہیں.

60 غیرملکی طالب علم رہائش پذیر ہیں جوکسمپرسی میں زندگی گزاررہے ہیں. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے وائس چانسلرڈاکٹرمحمد قیصرنے غیرملکی طلبہ کے بوائز ہاسٹل کی خستہ حالی کاسخت نوٹس لیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر نصیر اخترکوہاسٹل کا پرووسٹ مقرر کردیا ہے اورانھیں 15روزمیں ہاسٹل کی صورتحال بہتربنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

ہاسٹل پرووسٹ کاعہدہ گذشتہ کچھ عرصے سے خالی پڑاتھا جبکہ کافی عرصے سے دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب بوائز ہاسٹل میںصفائی کی صورتحال ابترتھی جبکہ نکاسی آب کانظام درہم برہم تھا اوربیت الخلا میں سخت بدبوپھیلی ہوئی تھی، وائس چانسلرڈاکٹرمحمدقیصرنے ہاسٹل کادورہ کیااورصورتحال پر گہری تشویش کااظہارکیا، واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے بوائز ہاسٹل میں60 غیرملکی طالب علم رہائش پذیرہیں جوہاسٹل کی خراب صورتحال کی وجہ سے انتہائی کسمپرسی میں زندگی گزاررہے ہیں، ان غیرملکی طلبہ میں اکثریت عرب ممالک کے طلبہ کی ہے۔




ڈاکٹرنصیراخترکاتقرربھی اسی وجہ سے کیاگیاہے کہ وہ عربی زبان سے آشنا ہیں، یاد رہے کہ1994میں جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلرڈاکٹرعبدالوہاب نے امن وامان کی خراب صورتحال اورہاسٹل میں غیرقانونی سرگرمیوں کے پیش نظرپاکستانی طلبہ کے لیے بوائز ہاسٹل کی سہولت ختم کردی تھی اورصرف غیرملکی طلبہ اورطالبات کے لیے یہ سہولت برقراررکھی گئی تھی جس پر تاحال عمل جاری ہے، واضح رہے کہ ان بوائز ہاسٹل سے چند قدم آگے آئی بی اے کے شاندار ہاسٹل کی پرشکوہ عمارت موجود ہے جس میں طلبہ کوجدید ترین رہائشی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
Load Next Story