چیف جسٹس کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کانوٹس لیں مولانا تاج حنفی

حکومت امن وامان کے قیام اور اہلسنّت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے.

اہلسنّت والجماعت کاکارکن کاجنازہ سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے رکھ کراحتجاج. فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:
اہلسنّت و الجماعت نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے سامنے کارکن محمد عمران کا جنازہ رکھ کر احتجاج کیا۔

اہلسنّت و الجماعت کے صوبائی رہنما مولانا تاج محمد حنفی نے مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں روزانہ 3سے 5 اہلسنّت کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ وفاقی اورصوبائی حکومت کے چہرے پر بدنما داغ ہے، حکومت پر اب کسی قسم کا کوئی اعتماد نہیں رہا ،ہم قا تلوں کی گرفتاری کا مطالبہ چیف جسٹس سے کرتے ہیں،مقررین نے کہا کہ اب تک 400 سے زائد اہلسنّت کارکنان کے جنازے اٹھا چکے ہیں۔




انھوں نے عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں ہونے والی اہلسنّت کی ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں،اہلسنّت شہدا کے ورثا کے لیے معقول وظائف کا اعلان کیا جائے، عدالت عظمیٰ کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد کارکنان محمد عمران کے جسد خا کی کو اٹھا کر پرامن طور پر منتشر ہوگئے، بعد نماز عصر عمران شہید کی نماز جنازہ اہلسنّت رہنما مولانا تاج محمد حنفی کی امامت میں نیو ایم اے جناح روڈ پر ادا کی گئی جبکہ تدفین ڈالمیا قبرستان میں کی گئی ۔
Load Next Story