آج سے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے

گیس بندش کی خلاف ورزی پر متعلقہ سی این جی اسٹیشن کو گیس فراہمی مزید 24 گھنٹے کے لیے بند کردی جائے گی، ترجمان۔

گیس بندش کی خلاف ورزی پر متعلقہ سی این جی اسٹیشن کو گیس فراہمی مزید 24 گھنٹے کے لیے بند کردی جائے گی، ترجمان۔ فوٹو: فائل

گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی آج (بدھ) صبح8 بجے سے24 گھنٹے کے لیے معطل رہے گی۔


سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق ہفتہ وار بند ش کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بدھ کی صبح 8 بجے سے جمعرات کی صبح 8 بجے تک معطل رہے گی، ترجمان کے مطابق گیس بندش کی خلاف ورزی پر متعلقہ سی این جی اسٹیشن کو گیس فراہمی مزید 24 گھنٹے کے لیے بند کردی جائے گی۔
Load Next Story