شام میں خونریزی 59 افراد ہلاک تاریخی مسجد امیہ تباہ ہونے کا خدشہ

حلب میں باغی تاریخی مسجدکے صحن میں داخل ہوگئے،نبیؐ سے منسوب 3موئے مبارک اوردندان کا ٹکڑاپہلے ہی چوری ہوچکے ہیں.

پولیس اکیڈمی پرقبضے کیلیے شدید لڑائی،باغیوں کا دائر الزور میں ایٹمی تنصیب پرقبضہ،فرینڈزآف سیریانے بشار الاسد حکومت پردباؤبڑھا دیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

شام میں منگل کوجاری رہنے والی جھڑپوں اوربمباری میں کم ازکم 59 افرادہلاک ہو گئے۔

حلب شہرکی تاریخی مسجدجسے یونیسکونے عالمی ورثہ قراردے رکھا ہے پرقبضے کیلیے شدیدلڑائی ہورہی ہے اورباغی اس کے اندر داخل ہوچکے ہیں۔باغیوں نے مسجدکے صحن میں داخل ہونے کیلیے اس کی جنوبی دیوارکوڈائنامائٹ سے اڑا دیا۔شہرکی شاندار پچی کاری سے مرسع محرابیں تباہ ہورہی ہیں۔ اس مسجدکے اندر سے چورپہلے ہی نبیؐ سے منسوب 3 موئے مبارک اوردندان کا ایک ٹکڑاچوری کرکے لے جاچکے ہیں۔اسی صوبے میں خان آصل میں موجود پولیس اکیڈمی پرقبضے کیلیے بھی شدیدجنگ ہورہی ہے۔باغی اکیڈمی کا داخلی دروازہ سرکاری فوج سے چھین کراس میں داخل ہوچکے ہیں۔




دمشق ، ادلیب ،رقا، دائر الزورمیں بھی جھڑپوں اوربمباری کی اطلاعات ملی ہیں۔شیخ یاسین کے علاقے پردومگ طیاروں نے تین گھنٹوں تک پروازکرکے کم ازکم 50بم گرائے۔دمشق شہرمیں سرکاری فوج کی گولہ باری سے تین بچے ہلاک ہوگئے۔ باغیوں نے مشرقی صوبے دائرالزورمیں ایک جوہری تنصیب پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب شام کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ باغیوں کے حملے سے قبل 3فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فوجیوں کو سازوسامان سمیت دوسرے مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا اور اقوام متحدہ کے انسپکٹروں کو اڈے کے معائنہ کی اجازت دینے کی تیاری مکمل کر لی گئی تھی۔

امریکی اخبارنیویارک ٹائمزکے مطابق سعودی عرب بلقان کی جنگ میں استعمال ہونیوالے ہتھیارکروشیاسے خریدکرشامی باغیوں کوفراہم کر رہا ہے۔بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں فرینڈزآف سیریاکے رکن56 ممالک نے صدربشارالاسد حکومت کے خلاف مزیدسخت پابندیوں کا اعلان کیاہے۔ان ملکوں نے اپنے اجلاس میں عالمی برادری خاص طور پر سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پرزوردیاہے کہ وہ بحران کے حل کیلیے سرعت اورزیادہ ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔
Load Next Story