نواز شریف کالعدم تنظیموں کے ذریعے اقتدار چاہتے ہیں عمران

شریف برادران نے 5 برس تک زرداری کو سہارا دیکر جمہوریت کو شدید نقصان پہنچایا.

اب انٹرا پارٹی الیکشن سبوتاژ کرانا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ جائینگے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران ہمارے انٹراپارٹی الیکشن سبوتاژ کرانا چاہتے ہیں۔

وہ تحریک انصاف کے جمہوری انتخابات روکنے اور پارٹی رہنماؤں کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، پی ٹی آئی فوبیا میں مبتلاشریف برادران ہروہ اقدام کرنے پر تلے ہیں جس سے وہ اقتدارکی کرسی تک پہنچ سکیں،نواز شریف کالعدم تنظیموں اور مولانا ڈیزل سے اتحادکرکے اقتدارکی کرسی پر بیٹھناچاہتے ہیں کیونکہ انھیں صرف اقتدار، اولاد اور مفادات کی سیاست آتی ہے۔

 




پنجاب پولیس کی جانب سے راولپنڈی میں تحریک انصاف کے انتخابی عمل سبوتاژکرنے اور انتخابی دفاتر کو سیل کرنے پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشتگرد دندنا تے پھرتے ہیں اور قتل عام کرتے پھرتے ہیں مگر پنجاب پولیس مجرموںکی گرفتاری کے بجائے تحریک انصاف کے جمہوری انتخابات روکنے اورپارٹی رہنماؤں کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

شریف برادران نے پانچ برس تک کرپشن کر کے لوٹاکریسی کوفروغ اور زرادری کوسہارا دیکرجمہوریت کو شدید نقصان پہنچایا،اب تحریک انصاف کے جمہوری انتخابات کوسبوتاژکراناچاہتے ہیں، پنجاب پولیس کے رویے کیخلاف الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ سے رجوع کرینگے،انھوں نے اعلان کیاکہ جمعرات کوتحریک انصاف راولپنڈی کے انتخابات دوبارہ اسلام آبادمیں ہونگے۔
Load Next Story