کراچی ایم کیو ایم کے دفتر پر بم سے حملہ فائرنگ تشدد 12افراد ہلاک
سرجانی،کیماڑی ،سائٹ ایریامیں3افرادنشانہ بنے،گارڈن میں خاتون جبکہ ماڑی پوراوربلدیہ سے2نامعلوم لاشیں ملیں
کراچی :صدر میں ایم کیو ایم کے دفتر پر دستی بم کے حملے میںمتاثرہ کارکا معائنہ کیاجارہاہے۔ فوٹو: ایکسپریس
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کاسلسلہ جاری ہے،مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے دوران اہلسنّت والجماعت کے کارکن سمیت5افراد ہلاک ہوگئے۔
جبکہ صدر لکی اسٹار کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے جس کے پھٹنے سے قریب ہی کھڑی ہوئی کارکونقصان پہنچاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،شہرمیں فائرنگ کے واقعات کے دوران 6افرادزخمی بھی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو پریڈی اسٹریٹ پارکنگ پلازہ کے عقب میں واقع دھوبی محلے کے رہائشی29سالہ محمدعمران کونامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان نے گھرکے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کردیااورفر ار ہوگئے ، مقتول3بچوںکاباپ اور کمپریسرکاکام کرتاتھا۔
اہلسنت والجماعت کے ترجمان مولانااکبر سعید فاروقی نے ایکسپریس کوبتایاکہ مقتول ان کی جماعت کاکارکن تھا۔واقعے کے بعدنامعلوم افرادنے نیو پریڈی اسٹریٹ اورایمپریس مارکیٹ میں فائرنگ کرکے دکانیں و کاروبار بند کرادیا جبکہ بتھراؤ کر کے ٹریفک معطل کرادیا اورسڑک پر ٹائر جلائے ۔ بعد ازاں اہلسنّت و الجماعت کے رہنماؤں اور اس سے تعلق رکھنے والی خواتین ،بچے ، بزرگ اور نوجوان بڑی تعدادمیں لاش کے ہمراہ احتجاج کرنے کیلیے شاہین کمپلیکس کے سامنے سپریم کورٹ رجسٹری کراچی کے باہرجمع ہوگئے اوروہاں دھرنادیدیا۔
مظاہرین نے مقتول محمدعمران اور اہلسنت و الجماعت کے رہنماؤں ، کارکنوں اور ہمدردوں کے قاتلوں کو گرفتارکرنے کامطالبہ کیا،ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کے بعداحتجاج ختم کر کے مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔اردوبازارسوبھراج اسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے42 سالہ محمد ماجد ہلاک ہوگیا،سنی تحریک کے ترجمان فہیم شیخ نے بتایا کہ مقتول لیاری سیکٹر کا سرگرم کارکن اور رنچھوڑ لائن کا رہائشی تھا ،مقتول کی اہلیہ سوبھراج اسپتال میں کام کرتی ہیں جسے چھوڑنے وہ آیا تھا جیسے ہی ان کی اہلیہ اسپتال میں گئیں موٹر ائیکل سوار ملزمان نے قریب آکر سر پر 2گولیاں مارکر قتل کر دیا،مقتول 2 بیٹوں اورایک بیٹی کا باپ اور الیکٹریشن کا کام کرتا تھا۔سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدودسیکٹر4/Bمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے31سالہ خالدحسین ہلاک ہو گیا۔مقتول کی سینیٹری کی دکان ہے ۔
اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے11گلی نمبر 9 وارثیہ کالونی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد 35 سالہ عالمگیراور 30 سالہ جاوید ہلاک ہوگئے ،مقتولین آپس میں دوست اور زری کا کام کرتے تھے ،مقتول عالمگیر غیر شادی شدہ اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ گلی نمبر 8 کا رہائشی تھا جبکہ مقتول جاوید گلی نمبر 10 میں رہائش پذیر تھا، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔اورنگی کے علاقے اسلامیہ کالونی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے26سالہ محمدبدین ہلاک ہوگیا۔کیماڑی کے علاقے مسان چوک مسجدعثمان غنی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے45 سالہ فردوس ہلاک ہوگیا،مقتول کاآبائی تعلق خیبر پختونخواسے ہے ،مقتول کا اپنا کاروبار تھا جبکہ اس کی کوئی سیاسی وابستگی سامنے نہیں آسکی۔
سائٹ کے علاقے غنی چورنگی کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کی زدمیں آکر 11 سالہ حمزہ جاں بحق ہوگیا، حمزہ کو شدیدزخمی حالت میں اسپتال لایاگیا تھا تاہم وہ دم توڑگیا۔ ایس پی سائٹ علی آصف نے بتایاکہ غنی چورنگی پر لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظرپولیس تعینات کی گئی تھی ،اس دوران پولیس نے موٹر سائیکل سوار2ڈاکوؤں کورکنے کااشارہ کیاگیاتوانھوں نے فائرنگ کر دی تاہم پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاجبکہ ڈاکوؤں کے دیگرساتھیوں نے پولیس پرفائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں نوعمر لڑکاحمزہ زدمیں آگیاجبکہ اس دوران گرفتارکیاجانے والا ڈاکوبھی موقع پاکرفرار ہوگیا، مقتول غنی چورنگی کا رہائشی تھا۔
سائٹ کے علاقے مستان چالی جلیل ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے25 سالہ حسین ہلاک جبکہ اس کاماموں26سالہ زرین خان زخمی ہو گیا،مقتول سائٹ مستان چالی میںڈیرے کارہائشی اورمدرسہ کا طالب علم تھاجبکہ اس کا آبائی تعلق کوہاٹ سے تھا۔ماڑی پورکراؤن سینماکے قریب سے22سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا ،مقتول کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔بلدیہ ٹاؤن سیکٹر11کے ایم سی قبرستان سے23سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے3گولیاں مار کر ہلاک کیا تھا۔گارڈن ویسٹ گرامر اسکول کے قریب سے32سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی جسے ملزمان نے اغوا کے بعد جسمانی اور بینہ جنسی تشددکانشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کردیامقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی۔
لیاقت آباد کے علاقے سی وی ایریامیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ شاکر علی،کورنگی مل ایریا میں 28 سالہ ریاض،کورنگی گودام چورنگی کے قریب فائرنگ سے بابرقریشی جبکہ ڈیفنس اورکھوکھرا پار میں بھی فائرنگ سے 2افرادزخمی ہوگئے۔لکی اسٹار کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے پھٹنے موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔دھماکے سے قریب ہی کھڑی ہوئی کار اور دیواروں کو نقصان پہنچا جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
صدرلکی اسٹارکے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان نے متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ36کے دفترپردستی بم پھینک دیاجوزورداردھماکے سے پھٹ گیاجس کی آوازدور تک سنائی دی،دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی،متعد د گاڑیاں ٹکراگئیں، دھماکے میںکارنمبر AUB-743 کوجزوی نقصان پہنچا جبکہ دھماکے سے یونٹ آفس کی دیواروں کوبھی نقصان پہنچا۔