پشاور میں پھر چوہے نکل آئے انسانی جانوں کو خطرات

بلی نماچوہوں سے نجات کیلیے چوہامارمہم دوبارہ شروع کی جائے،اہلیان علاقہ کامطالبہ

بلی نماچوہوں سے نجات کیلیے چوہامارمہم دوبارہ شروع کی جائے،اہلیان علاقہ کامطالبہ فوٹو : فائل

پشاور میں بلی کے سائز کے چوہوں نے دوسری اننگ شروع کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر تباہی مچاناشروع کردی۔


جس کے باعث انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے،کچھ عرصہ قبل پشاور میں انتہائی بڑے حجم کے چوہوں نے تباہی مچا دی تھی جس کے باعث شہری علاقوں میں خوف و ہراس پھیلنے کے علاوہ چوہوں کومارنے اور پکڑنے کیلیے خصوصی مہم بھی چلائی گئی تھی ۔

جس کے باعث چوہے غائب ہو گئے تاہم اب ایک مرتبہ پھرچوہے منظرعام پرآگئے ہیں۔ پشاورکے علاقے کوچی بازارمیں اویس قادری کے 2 سالہ بچے کو چوہے نے کاٹ لیاجس کے باعث کم سن بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس بارے میں کوچی بازارمیں مذکورہ علاقہ کے مکینوں نے بتایاکہ بلی کے حجم کے چوہے پورے علاقہ میں دندناتے پھرتے ہیں۔
Load Next Story