حکومت اختیارات کے تین حصوں پریقین رکھتی ہے جہانگیر بدر
ن لیگ مقبولیت کھورہی ہے،میاں برادران کرپشن ختم کریں،فواد چوہدری

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اورسینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت اختیارات کے تین حصوں پر یقین رکھتی ہے جو ملک کے آئین میں واضح طور پر متعین ہیں، تمام اداروں کو آئین کے مطابق آگے بڑھنا چاہئے، غلطیوں اور کوتاہیوں سے گریز کی حکمت عملی اختیار کرنی چاہئے۔
یہ بات انھوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی چوہدری اسلم گل کی موجودگی میں لیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل سمیت مختلف اداروں کی ٹریڈ یونین سے وابستہ مزدور رہنمائوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ادھر ایک انٹرویومیںوزیراعظم کے خصوصی معاون فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کا استحکام چاہتی ہے اوراس مقصد حصول کیلیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔
انھوں نے میاں برادران پر زور دیا کہ صوبے سے کرپشن کے خاتمے کیلئے معاملات کو بہتر بنائیں کیونکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام میں تیزی سے اپنی مقبولیت کھو رہی ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی وفادار کارکنوں کی جماعت ہے جنہوں نے جمہوریت کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں۔