ڈمہ ڈولہ قبائل کا سیکیورٹی فورسزکی حمایت کااعلان
امن وامان فورسز،قبائلی عمائدین اورعوام کی قربانیوںکانتیجہ ہے،بریگیڈیئرحیدر

KARACHI:
باجوڑ ایجنسی ماموند ڈمہ ڈولہ قبائل نے سکیورٹی فورسزکی حمایت کا اعلان کردیا،اس سلسلے میں ماموند قبائل کے مختلف قبیلوں کے عمائدین زعماء اور ماموند قومی لشکر کے رہنمائوں نے سرحدی علاقے ڈمہ ڈولہ میں جرگہ کا انعقاد کیا۔جرگے میں باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج کے آپریشن انچارج بریگیڈیئر حیدر، لیفٹیننٹ کرنل4 ونگ کرنل ایواب اعوان نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر بریگیڈیئر حیدرنے کہاکہ باجوڑ ایجنسی میں حکومتی عملداری کی بحالی اور امن وامان کی بحالی فورسز کے جوانوں اور ماموند قبائل عمائدین اور عوام کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہاکہ ماموند قبائل نے ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے خاتمہ اور امن وامان کی بحالی میں جوکردار اداکیا،ایجنسی کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ ماموند قبائل علاقے میں امن خراب کرنیوالے عناصر کیخلاف اُٹھ کھڑے ہو جائیں اور علاقائی مسائل خود حل کرنیکی کوششیں کریں۔
اس موقع پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ماموند قبائل کے عمائدین،زعماء اور قومی لشکرکے رہنمائوں ملک سلطان زیب،ملک شریف اللہ، ملک شیر علی خان،ملک باشامیر، ملک شعیب،حمید صوفی، اشرف خان اور دیگر نے کہاکہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہماری پہچان پاکستان ہی سے ہے ہم نے ایک ایسے وقت میں جب ساری ایجنسی دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کے زیر کنڑول تھی میں عسکریت پسندو ں کے خلاف یکجا ہوکر دلیری سے عسکریت پسندوں کا مقابلہ کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج تحصیل ماموند کے کسی بھی حصہ میں عسکریت پسندوں کا کوئی وجود نہیں۔