اسپاٹ فکسنگ کیس خالد لطیف کیخلاف 75صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری
14روز میں فریقین اپیل کا حق استعمال کرسکتے ہیں
تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد انہیں 14روز میں اپیل کا حق حاصل ہے۔ ۔فوٹو: فائل
اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث خالد لطیف کیخلاف 75صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے خالد لطیف پرعائد کئے جانے والے تمام الزامات درست تسلیم کئے گئے ہیں،ان میں فکسنگ کیساتھ دیگر کرکٹرز کو اکسانے کا الزام بھی ثابت ہوگیا ہے،تفصیلی فیصلے کی کاپی پیر یا منگل کو فریقین کو فراہم کردی جائے گی. میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ تفصیلات میں خالد لطیف کیخلاف تمام تر الزامات ثابت ہوئے ہیں،ناصر جمشید کیساتھ واٹس ایپ پیغامات کے تبادلے میں ہی ہر چیز واضح ہوجاتی ہے،بکی یوسف کو اوپنر دبئی میں 2بار ملے،اس کی دی ہوئی گرپس بھی ان کے بیٹ پر چڑھی ہوئی تھیں،وہ شرجیل خان کو بھی بکی سے ملوانے کیلیے لے کر گئے۔